پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو گئے۔

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ آج اختتام پذیر ہو گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائیوں عبید شاہ اور حنین کو شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ تیز گیند بازی کرنے والے تین بھائی ایک ٹیم سے کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں