پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے لیے شان مسعود کو کپتان مقرر کر دیا گیا۔
کراچی کنگز کی ٹیم نے شان مسعود کو اس سال ملتان سے ٹریڈ پر حاصل کیا تھا۔
پچھلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم اب اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔
اس ضمن میں کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شان مسعود سے مجھے بہت امید ہے۔
سلمان اقبال نے کہا کہ مینجمنٹ کے کہنے پر کراچی کنگز کو ری بیلڈ کر رہے ہیں۔ شان مسعود نے آسٹریلیا کےخلاف وارم اپ میچ میں اچھا سکور کیا ہے۔
واضح رہے کہ شان مسعود پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی کپتانی کر چکے ہیں۔