کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

بجلی

وفاقی حکومت نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرو ادی گئی۔

کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر کسانوں کیلئے بجلی مہنگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ اکتوبر تا دسمبر 2022ء  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے بھی اضافہ مانگا گیا ہے، نیپرا درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت کرے گی۔


متعلقہ خبریں