غزہ جنگ، اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی 20 ساتھیوں کو مار ڈالا


تل ابیب: غزہ اسرائیلی کی جنگ میں اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی 20 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی کے 20 فوجی اہلکار اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کے 13 فوجی حماس کی فائرنگ سے نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھی کی گولیوں سے ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 7 اہلکار ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پاکستان کے درمیان مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ اہلکار اپنی ہی فوج کے ڈرونز اور ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے مارے گئے۔

واضح رہے کہ غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 105 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں