ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، نوازشریف

nawaz sharif

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم نوازشریف نے بڑا اعلان کردیا


سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ دنیا بہت آگے چلی گئی ہے ، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ویسٹ انڈیزکے سابق کھلاڑی فل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

اجلاس میں اسحاق ڈار، شہاز شریف، مریم نواز اور دیگر ضلعی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر آ کر پرانی یادیں تازہ ہو رہی ہیں ،بہت دنوں بعد ہم دوبارہ مل رہے ہیں ،جنہوں نے رابطہ توڑوایا ان کا بھی شکریہ۔

ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے،اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت کرئے ،دعا ہے کہ ملک اورعوام خوشحال ہوں۔

کیوں ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں،ہمارا مقام بہت آگے تھا،1947میں ہم دنیا میں بہت آگے تھے،ہمارا ملک انڈسٹریل اور ایگری کلچر بیسڈ تھا۔

ایچ ای سی نے لکی مروت یو نیورسٹی پر پابندی لگادی

ملک میں مزدور اور کسان خوش تھا ،ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا ،ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا ، سی پیک اور موٹروے بن رہے تھے۔

جب ہم آئے تو ملک میں 18، 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی ،مخالفین حسد کرتے تھے ن لیگ 2018میں دوبارہ کلین سویپ کرے گی۔

آپ لوگ بھی جانتے تھے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیتے گی ،سب کچھ ڈائون ہو گیا ، وہ کیوں ہوا ، بار بار سوال کرتا ہوں۔

قوم جاننا چاہتی ہے کہ ایسا ہوا کیوں ؟پاکستان میں اب لوگ بجلی کا بل نہیں دے سکتے ،پاکستان میں ایسا عالم پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

معروف دانشور احمد سلیم انتقال کرگئے

ہمیں تو 75سال میں بہت آگے جانا چاہیے تھا ،دنیا کہاں چلی گئی اور آج ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں امپورٹ کرتے ہیں۔

ہم نے خود اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے ،شاید زیادتی کے ازالے کا وقت آ رہا ہے تو ازالہ کرنا چاہیے.

ہمیں سوچنا چاہیے کہ آخر ایسا کیوں ہوا ؟پارٹی کوشش کرے گی ٹکٹ کے حوالے سے میرٹ پر فیصلے ہوں ،دعا کریں فیصلے میرٹ پر ہوں اور ملک کو فائدہ ہو۔

دعا کریں کہ ہم اس ملک کی خدمت میں لگ جائیں ،اگر آپ ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا ،ملک اور قوم بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں ہے۔

بیرون ملک نوکریاں، مزید 6شہروں میں امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

2017میں ہماری حکومت بہت اچھی جا رہی تھی ،آج بھی اللہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی توفیق دے ،ہمیں حکومت ملتی ہے تو اللہ بہتر فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

ہمیں سب سے زیادہ اپنی قوم عزیز ہے ،پاکستان کا ہر بندہ خوشحال ہوگا تو ہر خاندان خوشحال ہو گا۔

ایک اچھا ترقی اور خوشحالی کی طرف چلنے والا معاشرہ ہو تو سب کیلئے اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔

آپ نے ٹکٹس کیلئے درخواستیں دی ہیں ، ملک کیلئے ذات سے اوپر سوچیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے بینچز کی تشکیل پر سوالات اٹھادئیے

2018میں لوگ ن لیگ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔آپ کا نقطہ نظر پاکستان کی خوشحالی کا ہونا چاہیے ۔

اس وقت گوشت، دالیں اور بجلی بہت مہنگی ہے ،لوگوں نے بچوں کو پڑھانا ہوتا ہے ،گھروں کو چلانا ہوتا ہے ۔

آج کل 40سے 50ہزار کمانے والا شخص کیسے گزارا کرتے ہوں گے ،یہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ کیسے اس ملک کو مشکلات سے باہر نکالتے ہیں۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ابھی کمر باندھیں اور دعا کریں،قوم پریشانی کے عالم میں ہے ہمیں قوم کی خدمت کرنی ہے۔

اپنے سے عہد کریں کہ ہم نے ملک کو ان مشکلات سے نکالنا ہے ۔


متعلقہ خبریں