دورہ آسٹریلیا: ابرار احمد کی انجری، ساجد خان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان


پاکستانی ٹیسٹ بولر ساجد خان کو ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا بھجوانے کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ وار چھٹیاں ختم ہونے پر ویزہ اور دوسرے انتظامات تیز کر دیے گئے ہیں، ساجد خان پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔

ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔


متعلقہ خبریں