نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

anwar ul haq kakar

نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا گیا


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے  وزارت داخلہ میں نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکام نے وزیراعظم کو نئے ویزا نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔

آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ لانچ کر دی گئی

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نئے ویزا نظام کے تحت بزنس مینوں کو کم سے کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے کم سے کم دستاویزات درکار ہوں گی۔

ویزوں کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ ملے۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے مزید 15کروڑ 55 لاکھ ڈالرزفنڈز کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کی طرف سے نئے ویزا نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں میڈیا سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں