کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسوں تک مہنگا ہوکر 283 روپے90 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے۔
دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔