لاہور،محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹرسائیکل رکشوں کو 2جنوری تک جرمانوں سے استثنی دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سےموٹرسائیکل رکشوں اور دوسرے رکشوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے ریلیف فراہم کیا گیا،تمام رکشوں کو 2جنوری 2024 تک عائد جرمانہ سے استثنی دے دیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز کا نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ
بروقت فٹنس کروانے والوں کو لیٹ انسپیکشن میں چھوٹ دے دی گئی، مقررہ مدت کے بعد جرمانہ شروع ہو جائے گا،حکومت پنجاب نے رجسٹرڈ موٹرسائیکل رکشوں اور دیگر رکشوں کو 2جنوری تک جرمانے معاف کر دیئے۔
ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے 3 روز کی نرمی کر دی گئی
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ رکشہ مالکان کو نادر موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ بروقت فٹنس کروا کر جرمانے سے مستثنی ہو جائیں، اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی۔

