کلین بولڈ ہونے کے باوجود بلے باز ناٹ آئوٹ قرار

bold

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ کلین بولڈ ہونے کے باوجود بلے باز ناٹ آئوٹ قرار


آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ویسٹرن ڈسٹرکٹس کے مابین تھرڈ گریڈ میچ کے دوران بولر نے بیٹسمین کو کلین بولڈ کردیا تاہم اس کے باوجود وہ ناٹ آؤٹ رہا۔

انڈر19 ایشیاکپ ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود دونوں بیلز نہیں گریں اور نہ ہی تینوں میں سے ایک بھی اسٹمپ مکمل طور پر اکھڑ سکا جس پر امپائرز نے اسے آؤٹ قرار نہیں دیا۔

ایم سی سی کے قانون 29.1 کے مطابق بلے باز کو تب تک بولڈ آؤٹ قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل مکمل طور پر نہ گرے یا کم ازکم ایک یا اس سے زیادہ اسٹمپ مکمل طور پر زمین سے نہ اکھڑ جائیں۔

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز ، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹ کی تاریخ کے اس انوکھے واقعے پر اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں