واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز متعارف

whatsapp

میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شوکت ترین کاسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ wabetainfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیوی گیشن لیبلز کو چھپانے اور تاریخ سے پیغامات سرچ کرنے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینل الرٹس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔اس فیچر سے کسی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

دیامر بھاشا ڈیم کی مجموعی طور پر 13 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری

دوسرا فیچر نیوی گیشن لیبلز کے حوالے سے ہے۔ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر موجود بار (bar) awr نیچے موجود نیوی گیشن لیبلز اسکرین پر اسکرولنگ کے دوران خودکار طور پر ہائیڈ (hide) ہو جائیں گے۔اس طرح صارفین کو اسکرین پر زیادہ مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔

تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو سرچ کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں