یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اضافہ

uae

متحدہ عرب امارات میں افسوسناک واقعہ متعدد پاکستانی زخمی


متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

16دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبرکے دوران یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 380 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز ، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،

اکتوبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 474 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں کم ہوکر409 ملین ڈالرہوگیا۔

جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.907 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.281 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ

یادرہے کہ جاری مالی سال کے دوران سمندرپارکام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.045 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔


متعلقہ خبریں