لاہور میں کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی، آگ کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب گجر کالونی کے علاقے چندرائے میں لگی۔
ملتان ، مال بردار ٹرین کے 2 ڈبوں میں موجود کوئلے میں آگ لگ گئی
حکام نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹرین ڈرائیور نے باقی بوگیوں کو فوری طور پر پاور وین سے الگ کر دیا۔ جس کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔