سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی ، ہم نے جاری نہیں کیا ، الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے اور الیکشن کمیشن کے سوا کسی بھی دوسرے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرنے کا امکان

واضح رہے چند روز پہلے ذرائع نے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں