حکمران خود خوشحال لیکن ملک کو بدحال کر دیا، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا غلام ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندانوں نے 7 دفعہ حکومتیں کیں لیکن خود خوشحال اور ملک کو بدحال کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں بلکہ عوام کی نمائندہ ہو گی۔ آزمائے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کے بجائےاضافے کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کیلئے قربانی دینے والوں کا قرض اتارنا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

سراج الحق نے کہا کہ نوجوان 8 فروری کو خاندانوں کے محلات کا طواف کرنے کے بجائےان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں اور یہاں 2 خاندانوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25 کروڑ عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہے۔


متعلقہ خبریں