ایک ہفتے میں آٹا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

آئل اور گھی oil and ghee

ملک میں دو ہفتے کے دوران معمولی کمی کے بعد پھر سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں 10سے15روپے کلو کمی کا امکان

ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ چینی، دال مسور اور کیلوں کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں