آج بھی دوسری شادی کی پیشکش آتی ہیں، مولانا طارق جمیل

tariq jameel

مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ انہیں اب بھی خواتین کی جانب سے شادی کرنے کی پیش کشیں ملتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کی زندگی بہت مشکل تھی میں اکثر تبلیغ کے لیے باہر ہوتا تو ان کو اکیلے ہی اپنے بچوں اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرنی پڑتی تھی۔

ان سے پوچھا گیا کہ علما کرام تو دو، تین شادیوں کی بات کرتے ہیں، کیا کبھی آپ نے بھی دوسری شادی کی کوشش کی؟ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پسند کی نہیں بلکہ والدین کی مرضی پر شادی کی لیکن اس کے باوجود کبھی دوسری شادی کے بارے میں نہیں سوچا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کسی ایک بچے کی پیدائش کے موقع پر بھی اہلیہ کے قریب موجود نہیں تھے لہٰذا اس کی ان قربانیوں کے بعد دوسری شادی کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔


متعلقہ خبریں