سعودی رائل فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق


سعودی شاہی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسیکے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جمعرات سات دسمبر کی دوپہر مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ظھران ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے۔

بریگیڈیئر المالکی نے مزید کہا کہ متعلقہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔


متعلقہ خبریں