پی ایس ایل 9: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو رکھا، کسے جانے دیا؟فہرست جاری

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا


پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کیلئے فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں اعظم خان ، گولڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف، ایلکس ہیلز اور کولن منرو کو جبکہ سلور کیٹیگری میں رومان ریئس کو ری ٹین رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، ڈیوڈ ویزا ، سکندر رضا، عبداللہ شفیق سمیت مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا ہے، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کر دیا ہے۔

ملتان سلطانز نے محمد رضوان سمیت خوشدل شاہ، اسامہ میر، عباس آفریدی اور احسان اللہ بھی سکواڈ میں برقرار رکھا ہے، پشاور زلمی نے بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد حارث اور عامر جمال کو سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان بھی پشاور زلمی کے سکواڈ میں ری ٹین رہے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو، جیسن رائےمحمد حسنین ، سرفراز احمد ،ابرار احمد اور ول سمیڈ کو بھی برقرار رکھا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔


متعلقہ خبریں