افغانستان سے 23 تنظیمیں 53 ممالک میں دہشتگردی کرتی ہیں ، نشانہ بننے والوں میں پاکستان سرفہرست


افغانستان سے 23 دہشتگرد تنظیمیں پاکستان ، چین اور امریکا سمیت 53 ممالک میں دہشتگردی کرتی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے، 23 میں سے 17 دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیمیں سر فہرست ہیں۔

سینکڑوں تربیت یافتہ دہشتگردوں کا ضلع لورالائی، قلعہ عبداللہ، پنجگور اور زیارت میں داخل ہونے کا انکشاف

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے ہی جند اللہ ایران میں، داعش یورپ اور امریکا میں جبکہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ سال دہشتگردی کی بڑھتی لہر میں کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا۔

 


متعلقہ خبریں