سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ،اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے میمورنڈم جاری کر دیا۔
شیریں مزاری کا نام عدالتی حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایک ہفتہ قبل فیصلہ جاری کیا تھا۔
شوکت ترین کی آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں، شیری مزاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی ایل سے نام نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔