خاور مانیکا کے بیٹوں سے متعلق جاوید چودھری کی ویڈیو اصل حقیقت سامنے آ گئی

javed chaudary

عمران ریاض کی بازیابی میں کس نے مرکزی کردار ادا کیا؟ سینئر صحافی جاوید چوہدری کا تہلکہ خیزدعویٰ


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خاور مانیکا کے بیٹوں سے متعلق سینئر صحافی جاوید چودھری کی ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ جاوید چودھری کہتے ہیں کہ فوج نے خاور مانیکا کے دونوں بیٹوں کو ننگا کر کے مارا اور ماں کے خلاف بیانات دینے پر مجبور کیا۔ خاور مانیکا اور نوکر لطیف کے بیان تو کچھ بھی نہیں تھے، بچوں کے بیانات سن کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

اس ضمن میں جاوید چوہدری نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے اے آئی کی ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

جعلی ویڈیو:

درحقیقت سینئر صحافی نے اپنے یوٹیوب چینل پر خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی کے سابق شوہر سے دو بیٹے ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ بشری بی بی کے بیٹے گواہی دینے کے لیے تیار ہیں کہ عمران خان نے کیسے ان کا گھر اجاڑا اور ان کی والدہ کو ٹریپ کیا اور کیسے انہیں لے کر چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا عمران خان کو بھی پتہ ہے اور وہ جیل میں بیٹھ کر کہ رہے ہیں کہ ان لوگوں نے بشری بی بی کے بیٹوں کو بھی تیار کیا ہے۔

اصل ویڈیو:


متعلقہ خبریں