عمران فیصلے کرکے رات کو گھر جاتے ، صبح تبدیل کر دیتے ، پرویز خٹک

فائل فوٹو


پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میں غرور آ گیا تھا ، ان میں شعور نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال کی زندگی پریشان کُن تھی، کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگر چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہی نہیں ہوتا تھا، حکومت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی ہی نہیں، حکومت تو اعظم خان چلاتا تھا۔

پہلے بھی جعلی الیکشن کرائے گئے ، پتہ نہیں پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے ؟ پرویز خٹک

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فیصلے کر کے رات کو گھر جاتے تو صبح فیصلے تبدیل کر دیتے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں