عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4200 روپے کمی کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار ، 400 ، جبکہ 3601 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں سونا سستا ، قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہو کر 2037 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔