پی ایس ایل 9 ، فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو ساڑھے 4 کروڑ روپے ملیں گے

NASEEM SHAH

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ساڑھے 4 کروڑ روپے ملیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نسیم شاہ کی فین فالوونگ کو دیکھتے ہوئے کئی فرنچائزز ان سے معاہدہ کرنا چاہتی تھیں تاہم اس میں کامیابی اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملی۔

نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

ذرائع نے بتایا کہ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہو گا، پی ایس ایل کیلئے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی،گزشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔


متعلقہ خبریں