کراچی میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق


کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے۔ جبکہ مقتول فوڈ ڈیلیوری رائیڈر تھا۔

مقتول کو عباسی شہید اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

اورنگی ٹاون علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے ایک 45 سالہ شخص سلیم جاں بحق ہو گیا۔ مزکورہ واقعہ بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑ ھیں: چیئرمین پی ٹی آئی  کے بعد اب نواز شریف لاڈلا بن چکا ہے، آصف زرداری

پولیس کے مطابق مقتول سوات کا رہائشی اور 4 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے لڑکا زخمی ہو گیا۔


متعلقہ خبریں