آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت, الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو خط

ECP

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ الیکشن میں پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریڑی داخلہ افتاب اکبر درانی کو خط لکھا ہے کہ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کنفرمیشن دی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں جس کی وجہ سے ملک میں اس وقت 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلجکاروں کی کمی ہے۔

اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ اسلام آباد میں اس وقت 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 1500 اور رینجرز کے 1500 اہلکاراور آزاد کشمیر پولیس کے 1500اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

مراسلہ کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی کی ضرورت ہے پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8ہزار 5سوپولیس اہلکار دستیاب ہیں۔

پنجاب میں ایک لاکھ 69ہزار110 اہلکاروں کی کمی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پاس اس وقت 92 ہزار 360 اہلکار موجود ہیں جس کے سبب خیبر پختونخوا کو 56ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے

مزید براں بلوچستان میں اس وقت 31 ہزار 919 اہلکاروں کی ضرورت ہے بلوچستان میں 18 ہزار 150 اہلکار دستیاب ہیں۔

بلوچستان میں اس وقت 13 ہزار 769 اہلکاروں کی ضرورت ہے الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مطابق سندھ میں اس وقت ایک لاکھ 23ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے

سندھ کے پاس اس وقت ایک لاکھ 5ہزار پولیس اہلکار موجو دہیں سندھ میں اس وقت 33ہزار 462 اہلکاروں کی کمی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اہلکاروں کی کمی کو پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسز کےذریعے پورا کیاجائے۔

پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کیلیےریکوزیشن کیاجائے تا کہ ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر ایسا کیاجائے۔


متعلقہ خبریں