ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا

driving licence

چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔

شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ 21روز میں 7ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ 15روز میں بغیر لائسنس 9ہزار 355ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔

سی ٹی اولاہور نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔

لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیاگیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ماہ نومبر میں دو لاکھ اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ نئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں اور 19 ہزار 7سو 61شہریوں نے نئے لائسنس بنواءے جبکہ 18ہزار 3سو 12 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔


متعلقہ خبریں