مجیب الرحمان پی ایس ایل 9کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹرڈ


افغان کرکٹ ٹیم کے اسپنر مجیب الرحمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کر لی۔

دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانے کیلئے تیاریاں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

پیر کے روز پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے افغان سپنر مجیب الرحمان کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی پیغام جاری کیا گیا۔

ایکس پر جاری پیغام میں لکھا گیا کہ افغانستان کے کرکٹر مجیب الرحمان نے بھی پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لئے آفیشلی سائن اپ کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں