نوٹس کام کر گیا ، سیکرٹری خزانہ کی الیکشن کمیشن کو 2 روز میں فنڈز فراہم کرنیکی یقین دہانی

ECP

سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو دو دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔ جس پر سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

الیکشن کمیشن کا نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے سے انکار

سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کو جتنی ضرورت ہے ، اگلے دو دن میں  مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں