گلیشیئر پگھلنے سے کروڑوں لوگوں کا ذریعہ معاش خطرے میں، ایشیائی ترقیاتی بینک

گلیشیئر پگھلنے سے کروڑوں لوگوں کا ذریعہ معاش خطرے میں، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) منیجنگ ڈائریکٹر جنرل ووچونگ امز نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے کروڑوں لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے میں ہے۔

دبئی میں جاری اقوام متحدہ کی کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

چین کا پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

ووچونگ امز کا کہنا تھا کہ ہندوکش اور ہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ہمارے نئے اقدامات سے بھوٹان اور نیپال نئی اطلاعات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آگاہی سے یہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں