سپریم کورٹ کی سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق

Isb police

سپریم کورٹ آف پاکستان کی سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ چکر آنے پر گر گیا، پولیس کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا، جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔


متعلقہ خبریں