سوشل میڈیا پر میکسویل کی پی ایس ایل کھیلنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

سوشل میڈیا پر میکسویل کی پی ایس ایل کھیلنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

پاکستانی سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا ڈرافٹ قریب آ تے ہی آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ آغاز 8 فروری سے ہوگا جو 24 مارچ تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی مختلف فرنچائزز میں ٹریڈ کے حوالے سے خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انہی ناموں میں سے ایک دنیا کے بہترین جارحانہ بلے باز میکسویل کا نام بھی ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں افغانستان کے خلاف ناقابلِ یقین  اننگز کھیل کر میکسویل نے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ تمام بڑی لیگز کی فرنچائزز کی نظریں میکسویل پر ہیں۔

کولن منرو اور ایلکس ہیلز بھی پی ایس ایل 9 کو چار چاند لگانے کیلئے تیار

اگرچہ میکسویل کا پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لیے سائن اپ کرنا یقیناً لیگ کو چار چاند لگا دے گا لیکن ابھی تک یہ افواہیں ہی ہیں۔ فی الحال اس حوالے سے پی سی بی یا کسی فرنچائز کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں