سابق ایم پی اے دوست محمد خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت(ن) لیگ میں شامل

PMLN VS PPP

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی دوست محمد خان نےسیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پاکستان مسلم لیگ اور میاں نواز شریف نکال سکتے ہیں، ملکی مسائل کا حل نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کی ٹیم کے پاس ہے۔

پاکستان، سعودی عرب جی سی سی فری ٹریڈ معاہدہ کو کرنے میں پرامید

امیر مقام نے کہا کہ ہمارا منشور اور نعرہ سب کے سامنے ہے، نواز شریف نے مشکلات کے باوجود بھی قوم کی خدمت کی ہے۔

نواز شریف کی بدولت ملک میں ترقی آئی ہے، نواز شریف کے دور میں ہی مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے۔  سوئی گیس منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

انکا کہنا تھا کہ ماضی کے سیاستدانوں نے صرف انتقامی سیاست کی ہے، اگر اللہ نے مزید موقع دیا تو سڑکوں اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔


متعلقہ خبریں