اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

اسد قیصر

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کرنے پر عدالت نے پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔

اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

جمعہ کو سابق اسپیکر کی درخواست ضمانت وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے آج 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مردان کے جج محمد زیب خان نے اسد قیصر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر اسد قیصر کسی اور مقدمہ میں ملوث نہ ہو تو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔


متعلقہ خبریں