جلائو گھیرائو کیس ، صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

صنم جاوید

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔

جناح ہاوس مقدمہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

ملزمہ کیخلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں