نومبر کے دوران مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ، شرح 29.2 فیصد ہو گئی

bazar

نومبر کے دوران مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  جس کے بعد مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ ماہ ٹماٹر کی قیمت میں  60.4 فیصد، آلو 15 اور چائے کی پتی کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیاز 12.3 فیصد ، ڈرائی فروٹ 7.9 ، مچھلی7.7  اور انڈے 7.1 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک ماہ کے دوران سبزیاں 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں ، جبکہ چنے 4.3 فیصد اور چنے کی دال 4 فیصد سستی ہوئی۔  نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 281 فیصد اضافہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں