انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا


کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے 97 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 983 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 61 ہزار 515 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


متعلقہ خبریں