پنجاب حکومت کا غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشے بند کرنے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈچنگ چی رکشے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن، کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا، جب کہ رجسٹرڈ نہ ہونے والے چنگ چی رکشوں کو پہلے بڑے شہروں سے نکالا جائے گا۔

پنجاب میں چنگ چی رکشوں کی 900 غیر قانونی ورک شاپس موجود ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہو گی۔ مالکان کو چنگ چی رکشے محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور کروانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بھی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایک ماہ بعد غیر منظور شدہ اور رجسٹر نہ ہونیوالے رکشوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

رجسٹرڈ نہ ہونیوالی کمپنی کا چنگ چی رکشہ بھی ضبط کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں