آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرض 30 جون 2024ء تک 820 کھرب روپے تک ہو جائے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے قرض میں 118کھرب روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے ساتھ رواں مالی سال کا مالیاتی خسارہ 82 کھرب روپے سے زیادہ ہو جائے گا جو جی ڈی پی کے 7.8 فیصد کے برابر ہے۔