چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں اختلافات کی پہلی بنیادی وجہ زمان پارک کا گھر ہے، جاوید چودھری


سینئر صحافی واینکر پرسن جاوید چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں اختلافات کی پہلی بنیادی وجہ زمان پارک کا گھر ہے۔

ہم نیوزکے پروگرام ” پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چودھری نے کہا  کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو حق مہر میں زمان پارک کا گھر دیا تھا، اس وقت انکی بہنوں نےا عتراض اٹھایا تھا کہ یہ گھر صرف عمران خان کا نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کا فیملی ہائوس ہے ۔

پہلے دن ہی ساتھ ملکر کام کرنے کے بجائے چیئرمین پی ٹی آئی نے کنٹینر دینے کی آفر کی، پرویزاشرف

انہوں نے کہا ہے کہ جب چیئرمین تحریک انصاف جیل میں گئے تو ان کی بہنوں کا یہ خیا ل ہے کہ عمران خان کے جیل جانے کے پیچھے بشری بی بی کے غلط مشورے ہیں ۔

علیمہ خان نے بہت کوشش کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کوئی رعایت لی جا سکے کئی جگہوں پر انہیں مثبت اشارے بھی ملے۔

اکبر ایس بابر نے پارٹی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا

جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے ایک ڈیل کرنے کی کوشش کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سب کچھ چھوڑ کر سعودی عرب چلے جائیں اور وہاں کچھ عرصہ رہیں اس کے بعد واپس آ جائیں۔

علیمہ خان کے پاس یہ پراجیکٹ تھا لیکن انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کے راستے میں بڑی رکاوٹ بشری بی بی ہیں کیونکہ وہ چاہتیں ہیں کہ عمران خان جیل کے اندر رہیں اور وہ جتنا عرصہ جیل میں رہیں گے ان کا پولیٹکل پروفائل اتنا مضبوط ہو گا۔


متعلقہ خبریں