اسلام آباد(شہزاد پراچہ) صدر پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر چار وزارتوں کے خسارے میں چلنے والے اداروں کے معاملات بورڈ کے زریعہ چلانے کے لیے آرڈینینس جاری کر دیا۔
زرائع کے مطابق اداروں میں وزارت اطلاعات و نشریات کے ادارے ریڈیو پاکستان، وزارت میری ٹائم افئیرز کے نیشنل شپنگ کارپوریشن،وزارت مواصلات کا پوسٹ آفس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی شامل ہیں۔
زرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حالیہ ختم ہونے والے پالیسی لیول مذاکرات میں ان اداروں کے معاملات سول سرونٹس کی بجائے نجی شعبے کے ایکسپرٹ سے چلانے کی ہدایت کی تھی۔
ان اداروں کے بورڈ ممبرز کی تعداد 6 سے 11 کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور نئے نامزد ہونے والے بورڈ ممبران کو تنخواہ اور دیگر الاونسس بھی دیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت انفارمیشن کے ماتحت اداروں ریڈیو پاکستان کے معاملات چلانے کے لیے بورڈ بنایا جا رہا ہے اس طرح وزارت میری ٹائم افئیرز کے نقصان میں چلنے والے نیشنل شپنگ کارپوریشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے معاملات پالیسی بورڈ کےذریعہ چلانے کے لیے آرڈینینس منظور گیا گیا ہے۔