خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت درخواست خارج کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج عباس خان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست249خارج کی جاتی ہے،کیس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
دوسری جانب توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جیل میں ہو گی، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نگران چیئرمین کیلئے نامزد بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں؟
عمران خان کے جیل ٹرائل کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیسز کی سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام اور سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کے حوالے سے خدشات کااظہار کیا ہے۔
پولٹری تنظیموں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، مرغی بحران کا خدشہ
انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس وجہ سے سائفر کیس کی آئندہ سماعت جیل میں ہی ہوگی، اوپن کورٹ ہوگی اور میڈیا اور پبلک کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔
