سونا 800 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار ، 400 کا ہو گیا

سونے قیمت

 سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 800 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

ا سکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2033 ڈالر  فی اونس ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں