ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ملٹری ٹرائل میں نہ بھی جائے ان پر بغاوت و سازش کا کیس بنتا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلادف ٹھوس شواہد موجود ہیں ،ہمارے پاس پیمرا کی رپورٹ ہے ، ایف آئی اے کی رپورٹ ہے۔
9 مئی کو گرفتار ہونے والوں کے رابطے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے تھے ۔
پروگرام کے میزبان نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھ کر پولیس والوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے جواب میں کہا کہ اگر آپ نے سنا ہے تو سچ ہی ہوگا، اصولی طور دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں.
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ٹھیک ہیں ، انہیں ورزش کا سامان مہیا کیا گیا ہے، کھانا گھر سے آتا ہے۔
پی ٹی آئی کے قیدیوں کو اچھی حالت میں رکھا گیا ہے ۔