خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار

arrest

خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار


لاہور پولیس نے کارسرکار میں مداخلت پر 2ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے خود کو وزیراعلی ٰ پنجاب کا رشتہ دار ظاہر کر کے کم عمر ڈرائیور کو چھڑانے کی کوشش کی تھی ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا، ملزم نے کم عمر ڈرائیور بچی کو چھڑنے کیلئے پولیس کو دھمکیاں دیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لے کر ملزم کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا


متعلقہ خبریں