پی ٹی آئی کا مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

pti

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے  مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیاہے۔

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک سستی ہونے کا امکان

انٹراپارٹی انتخابات منعقد کروانے کے لائحہ عمل کی منظوری دیدی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہربشریٰ بی بی کی گاڑی کے گھیراؤ اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کی مذمت کی گئی ۔کورکمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالتی پیشی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تجویز دے دی۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی آپشن رکھیں گے۔

غیر قانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری

انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ہی منتخب کیا جائے گا۔حامد خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں وکلاء کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کروانے کی منظوری دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں