اڈیالہ جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

Bushra BiBi

اڈیالہ جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دیے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی کالا جادو نامنظور کے نعرے لگائے۔

عدت میں نکاح، خاور مانیکا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدالت پہنچ گئے

گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالہ جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

بشری بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔


متعلقہ خبریں