احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع
اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، عبدالستار، عرفان اور تنویر شامل تھے۔
عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے عمران خان کو دوبارہ 19 دسمبر کو پیش کرنے اور نیب کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔