پاکستان کو اگلے ماہ 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

Dollar Rate

پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے۔

عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، عالمی بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp